بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا، سخت جواب دے رہے ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملک کھل کر بھارت کی حمایت میں سامنے نہیں آیا تھا، اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت نے ہی پاکستان پر حملہ کیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم جنگی میدان اور سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے 5 مختلف مقامات پر میزائل داغے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے بھارت نے کہ بھارت کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا جواب، پاک فضائیہ نے 3 طیارے گرائے، بزدل کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
سٹی42: پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 3 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 3 جہاز گرا دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا: سکیورٹی ذرائع
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
سیالکوٹ پولیس اور سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ کوٹلی لوہاراں میں پاکستان نے بھارت کے 2 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون پھٹ گیا اور دوسرا ڈرون فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا، نارووال میں پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ایک بھارتی ڈرون ظفروال کے گاؤں تہرا کے قریب مار گرایا ہے جب کہ بھارتی ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے
رات گئے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے، بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جن میں معصوم بچی شامل ہے۔
تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی
دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے: ترجمان پاک فوج
انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک بچی زخمی ہوئی جب کہ مسجد کو نقصان پہنچا، کوٹلی مٰیں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایاگیا جہاں ایک شہادت ہوئی اور ایک شخص زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاوں میں ایک گولہ گرا، شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہو۔
جرمنی کو نیا چانسلر مل گیا، مزر دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں کامیاب
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے افواج دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے، دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔
بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام دو ایٹمی طاقتوں کو بڑی جنگ کے دہانے پر لے آیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال اور کھلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں، بھارتی فضائیہ نے بھارتی حدود سے اسٹینڈ آف ہتھیاروں سے پاکستان کی خودمختاری کو نشانہ بنایا۔
لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز معطل
ترجمان نے مزید بتایا کہ مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی معصوم شہری شہید ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے فضائی حدود میں تجارتی پروازوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا، بھارتی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹے بیانیے پرخطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام دو ایٹمی طاقتوں کو بڑی جنگ کے دہانے پر لے آیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان ہر اقدام کا حق رکھتا ہے، پاکستانی قوم، حکومت اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، پاکستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا۔
Waseem Azmet