پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے تباہ کردئیے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے تباہ کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی طرف سے بھر پور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیاروں کو بھی نشانہ بنا یا ہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا، کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کےلیے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔