بھارتی جارحیت : پاکستان کے 6 مقامات پر حملے، 26 افراد شہید اور 46 زخمی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد قوم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کارروائی میں چھ مقامات پر حملے کئے گئے جن میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔ انہوں نےبتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 سال کی بچی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوا جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القریٰ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شکر گڑھ میں بھی بھارتی حملے میں صرف ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ بھارتی طیاروں کو تب نشانہ بنایا گیا جو وہ حملہ آور ہوئے اور انہوں نے اپنے ویپن فائر کئے۔ پاک فضائیہ دشمن کے 10سے زائد طیارے گراسکتی تھی، ہم نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ پاکستان کا کوئی طیارہ بھارتی ایئراسپیس میں نہیں گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔ لائن آف کنٹرول پر رات سے جاری بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں پانچ معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک پانچ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا، ساتھ ہی نیہلم جہلم پاور پروجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا، بھارت پاکستان کے پانی کے ذخائر کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیے کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا ہے، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کرتا ہے جوکہ مودی کی حکومت میں ہندتوا کے زیر تسلط بڑھ رہی ہیں جس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی مذہبی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے اور انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے اب تک جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ طیارے، ایک کامپیکٹ ہیرون ڈرون کو مار گرایا ہے۔ گرائے جانے والے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی 30 شامل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری پرحملے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ہے، بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت کو موت کا جتنا ڈر ہے، ہمیں شہادت کی اتنی آرزو ہے۔ بھارتی جارحیت کا جواب ہم اپنی مرضی سے منتخب کردہ جگہ وقت اور ذرائع کے مطابق دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نشانہ بنایا گیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر ترجمان پاک فوج کو نشانہ بنایا بھارتی جارحیت پاک فوج نے نے کہا کہ کہ بھارت بتایا کہ انہوں نے
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیلی درندگی جاری، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد شہید
غزہ:اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت کا نیا باب، امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری سے مزید 74 افراد شہید ہو گئے، جن میں 36 افراد امداد کے حصول کے دوران نشانہ بنے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے قطار میں کھڑے کمزور اور فاقہ زدہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جب کہ متعدد پناہ گزین کیمپوں کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری بمباری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث روزانہ اوسطاً 28 بچے جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
ادھر فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل تمام شہریوں تک امداد کی رسائی ممکن بنائے اور انسانی راہداریوں کو کھول دے تو وہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC) کو غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 60 ہزار 839 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
ترک میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے اور بمباری کے باعث غزہ میں ہر گزرتا لمحہ ایک اور بچے کی جان لے رہا ہے۔ اب تک شہید ہونے والے 18 ہزار 592 بچوں کی تعداد، 22 ماہ کے دوران ہونے والی مجموعی شہادتوں کا 31 فیصد ہے۔