مرید کے میں لشکر طیبہ اور بہاولپور میں جیش محمد کے مراکز کو نشانہ بناے کا بے بنیاد بھارتی دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا ہے، عینی شاہدین اور حملوں کے بعد نشانہ بنائی گئی مساجد کی تصویر اور ویڈیوز بھارتی جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پاکستان کے شہری علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج اور انڈیا میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مرید کے میں کالعدم لشکر طیبہ کے اور بہاولپور میں کالعدم جیش محمد کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا ہے، عینی شاہدین اور حملوں کے بعد نشانہ بنائی گئی مساجد کی تصویر اور ویڈیوز بھارتی جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہاولپور میں جس مسجد اور مدرسے کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہ کالعدم جیش محمد کا مرکز نہیں بلکہ وہاں چلنے والا عام مدرسہ ہے جسے مولانا مسعود ازہر کے بھائی اور رشتہ دار چلاتے ہیں۔ جب سے جیش محمد کو کالعدم قرار دیا گیا ہے اس مسجد میں مولانا مسعود ازہر کو نہیں دیکھا گیا۔ اسی طرح کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید بھی نظربند ہیں، نہ کہ وہ کوئی مرکز چلا رہے ہیں، مرید کے میں جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اس وقت کالعدم لشکر طیبہ یا کسی بھی جہادی تنظیم کے زیرانتظام نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی جھوٹ کا کو نشانہ گیا ہے
پڑھیں:
اختیار ولی کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں: مینا خان
وزیر خیبر پختونخوا مینا خان نے اختیار ولی کے سہیل آفریدی پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مینا خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنما کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی کی، سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کو سہیل آفریدی پشاور میں تھے، الزامات بے بنیاد ہے، سہیل آفریدی کی جو ویڈیو کل نشر کی گئی وہ دراصل 16 مارچ 2023 کی ہے، اور اس کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں ریڈیو پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری دی جائے گی تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں،ریڈیو پاکستان میں کیا ہوا اور کس نے کیا۔مینا خان نے کہا کہ ن لیگ میں اختیار ولی کی کوئی اہمیت نہیں، خود کو نمایاں کر رہے ہیں، جن لوگوں نے ہماری نشستیں چھینی تھیں، وہ اب سہیل آفریدی کی کامیابی برداشت نہیں کر پا رہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی حربے ناکام ہوچکے ہیں، سہیل آفریدی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں مگر اُن کے خلاف ایک من گھڑت بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔