اسلام آباد / نئی دہلی(اوصاف نیوز) پاکستان کے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دیا۔

دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چھ مقامات پر 24 حملے کیے گئے۔ ان بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے، جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔

تاہم، پاکستان نے ان حملوں کا فوری اور زبردست جواب دیا۔ پاکستانی فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
بھارت کا بزدلانہ حملہ/ لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

رافیل گرنے کے بعد بھارت کا اپنا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کا اعلان

پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔
یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت دنیا میں ہتھاروں کا ایک بڑا خریدار ہے۔ اسٹاک ہوم انٹریشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطاق سال 2019 سے 2023 تک دنیا بھر میں خریدے جانے والے اسلحے کا 10 فیصد بھارت نے خریدا۔
گزشتہ ماہ بھارت نے فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن سے 26 رافیل ایم طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جبکہ بھارت اس سے قبل 36 رافیل طیارے خرید چکا تھا جن میں سے 3 رافیل طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے۔
خیال رہے کہ بھارت نے تقریباً 2 دہائیوں قبل مقامی سطح پر تیجس لڑاکا طیارہ بنانے کا منصوبہ بھی شروع کیا تھا جو اب تک پوری طرح مکمل نہیں ہوسکا ہے۔
تیجس کی تیاری میں مختلف تکنیکی رکاوٹوں اور انجنز کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ہندوستان ائیروناٹکس لمیٹڈ اب تک بھارتی فضائیہ کے لیے جدید تیجس ایم کے ون طیارے بھی فراہم نہیں کرسکی ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • عزت دینے والی رب کی ذات ہے
  • پاکستانی طیاروں کا خوف، بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانے کی تیار کرلی
  •  حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھرکر دنیا کے سامنے آگیا:امریکہ میں پاکستانی سفیر
  • رافیل گرنے کے بعد بھارت کا اپنا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کا اعلان
  • دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا
  • راہول گاندھی کا مودی سرکار پر بڑا وار: ’’پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟‘‘
  • غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں پیر کے روز کم از کم 52 ہلاکتیں
  • مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمن
  • چین کا پاکستان سے غیر متزلزل اتحاد، بھارت کے خلاف عسکری کشیدگی پر واضح پیغام
  • وزیرِاعظم کی ترک صدر سے ملاقات، برادرانہ تعلقات میں نئی جہت