ترکیہ کی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ترکیہ نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر نے ملاقات کرکے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے الجیریا کے ہم منصب کو ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال سمیت بھارتی الزامات اور غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے بھی آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے الجیریا کے وزیر خارجہ احمد اتاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے الجیریا کے ہم منصب کو خطے کی صورتحال سمیت بھارتی الزامات اور غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے بھی آگاہ کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ الجیریا کے وزیرخارجہ احمد اتاف نے دونوں جانب سے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر گیا۔ اسحاق ڈار نے الجیریا کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فریم ورک کے مطابق روابط اور تعاون کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون سمیت تجارت معیشت اور دفاعی شعبہ جات میں معاونت پر اتفاق کیا گیا۔