بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی، پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سےمزین ہسپتال ہوگا:وزیراعظم
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہو گا۔
شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالےسے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین ہسپتال ہوگا۔
شادباغ: تندور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
وزیراعظم نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ہسپتال کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کئے گئے۔
ان روڈ شوز میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے دو کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی۔
ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی