بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغ دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا ہے، بھارت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللّٰہ پر حملہ کیا گیا ہے، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد میں حملہ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں، بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا ہے، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں ہیں، یہ شرمناک حملہ بھارتی ایئر اسپیس سے کیا گیا، بھارتی ہماری ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 5 مقامات کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا گیا ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کا کہنا ہے کہ ر کا کہنا ہے بھارت نے حملہ کیا کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔