City 42:
2025-05-07@01:02:32 GMT
دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیں گے، پاک فوج کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وسیم عظمت: پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے ترجمان نے ابھی کچھ دیر پہلے بہاول پور سمیت تین شہروں میں انڈیا کے میزائل حملوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ پاکستان کی افواج چوکس ہیں۔ دشمن کے طیاروں کو پاکستان کے اندر گھسنے کی جرات نہین ہوئی۔
جنرل احمد شریف نے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کی سملح افواج دشمن کی بزدلانی حرکت کا بھرپور جواب دیں گی۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا
بہاولپور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کر دیے، ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا، بھارت نے شرمناک اور بلااشتعال حملہ کیا ہے، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔ بھارت نے شرمناک اور بلااشتعال حملہ کیا ہے، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔(جاری ہے)
پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔