وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز اسلام آباد میں پرائم انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ہیدوکارٹرز کا وزٹ کیا اور  ادارہ کے سینئیر ذمہ داروں سے ملاقات کی۔

پاکستان آرمی کے سربراہ  جنرل عاصم منیر کے ساتھ  دوسرے سروسز چیفس  بھی پرائم منسٹر شہباز شریف کے ساتھ  آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ وزیراعظم کے کئی دوسرے  سینئیر معاون بھی اس وزٹ میں ان کے ساتھ تھے۔ 
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس آئی ہیدکوارٹرز میں وزیراعظم اور ان کے ساتھی وزرا کو  موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بھارتی جارحیت کے تناظر میں قومی سیکیوریٹی اداروں کی پیشہ ورانہ تیاری  سے آگاہ کیا گیا۔

بھارت کے پراکسی دہشتگردوں کا بلوچستان میں وار، سات  فرزندانِ ارضِ پاک شہید

وزیراعظم کو روایتی عسکری جنگ، ہائبرڈ وارفیئر اور دہشت گردوں کی پراکسیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پرائم منسٹر شہباز نے اس موقع پر انٹیلیجنس خدمات انجام دینے میں ہمہ وقت مصروف اہلکاروں کی خدمت کو سراہا اور کہا، پاکستانی فوج  دنیا کی بہترین پرفیشنل اور ڈسپلن فورس ہے۔  قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی نگہبانی، بین الادارہ جاتی انٹیلی جینس تعاون اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم  نواز شریف سے ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت سرحدی تناؤ سمیت ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا
  • وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
  • وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کی تاکید
  • وزیراعظم کا وزرا اور سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
  • پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا؛ شہباز شریف
  • وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات