بھارت کا بزدلانہ حملہ/ لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا –
ایک پوسٹ تباہ، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی ،بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان ہوا
بھارتی جارحیت: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی قیادت اندرونی دباؤ اور انتخابی سیاست سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی محاذ گرم کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت غیر معمولی چوکسی اور سفارتی تیاری کی ضرورت ہے تاکہ عالمی برادری کو بروقت حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماضی میں بھارت نے کئی بار دہشت گردی کے واقعات کو جواز بنا کر خطے میں کشیدگی بڑھائی، اسی طرز کا کوئی نیا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے سے عالمی رائے عامہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرے گی۔