بھارت کو پہلے ہی عالمی سطح پر رسوائی ملی، دوبارہ حرکت کی تو انجام سنگین ہوگا: وزیرِ دفاع
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی فوجی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسے ماضی سے بھی زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی ایک ایڈونچر کیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے شرمندگی اٹھانا پڑی، اور اس کی عزت خاک میں مل گئی۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ جارحانہ کوششیں دراصل انتخابی سیاست کا حصہ ہیں، اگر بھارت دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو پاکستان کی جانب سے پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں دیا گیا تھا۔
وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کی اندرونی کمزوریوں کو ظاہر کرتی ہیں، بھارتی قیادت اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کی حرکات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
غزہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن منصوبے کے باعث اب وہاں روشنی کی ایک نئی کرن دکھائی دے رہی ہے، منصوبے کی حتمی شکل سامنے آنے کے بعد ایک زاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیرِ دفاع نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے، کیونکہ دنیا بھر کے عوام پہلے ہی سڑکوں، بازاروں اور شہروں میں نکل کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، جو اس بات کی گواہی ہے کہ ایک زاد فلسطینی ریاست کا قیام عالمی ضمیر کی ضرورت بن چکا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے، توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی، اہل فلسطین کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی، اقوام عالم کی تاریخ میں فلسطینیوں جتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جاری احتجاج سے پیغام دیا جارہا ہے کہ آزاد فلسطین کا قیام ضروری ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایک ایڈونچر کیا تھا اور ذلت اٹھائی، پاکستان نے جنگ کی پہلی قسط میں کامیابی حاصل کی۔ بھارت اگر دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا تو اسے ذلت کا ہی سامنا کرنا پڑے گا، کسی بھی جگہ اور موقع پر بھارت کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت اگر دوبارہ کچھ کرے گا تو زیادہ رسوا ہو گا، رن آف کچھ پر ہم نے 6 دہائیاں قبل معرکہ جیتا تھا۔