اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اور اُس کی عزت خاک میں ملی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ جو کوشش کررہے ہیں یہ انتخِابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔

ریموٹ کنٹرول سیاستدانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن کے عمران خان سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی کا سخت رد عمل

یے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف

اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا ، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔

اس سے قبل ترجمان پاک فوج نے بھی بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں ذلت اٹھائی؛ خواجہ آصف
  • بھارت پوری دنیا میں ذلت اٹھا چکا، اب کوئی ایڈونچر کیا تو زیادہ رسوائی ہوگی، خواجہ آصف
  • بھارت کو پہلے ایڈونچر پردنیا میں ذلت ملی، دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی، وزیردفاع
  • بھارت کو پہلے ایڈونچر دنیا میں ذلت ملی، دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی، وزیر دفاع
  • بھارت کی طرف سے کسی ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا: خواجہ آصف
  • پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کو پہلے سے زیادہ شدید جواب ملے گا، احسن اقبال
  • بھارت نے اگر دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اسکور پہلے سے بہتر ہوگا، خواجہ سعد رفیق
  • اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا، خواجہ آصف