’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جو ہماری معیشت کے لئے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، آج کی یہ رپورٹ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے اور ہماری ترقی کے سفر کی مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کی ترقی کا
پڑھیں:
معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،وزیرخزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی متعارف کردہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ذریعے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی کے سفر میں چیلنجز آتے رہتے ہیں لیکن اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی میں ہر شعبے کا کردار ناگزیر ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان میں مخیر حضرات اور فلاحی کاموں کے لیے فنڈنگ کرنے والے اداروں کی کمی نہیں۔ ملک میں 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں مالی معاونت فراہم کر رہی ہیں، جبکہ نجی شعبہ نہ صرف معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے بلکہ فلاحی کاموں میں بھی نمایاں حصہ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عطیات دینے والے ممالک میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور کراچی شہر اس حوالے سے سب سے آگے ہے۔
وزیر خزانہ نے مخیر افراد اور اداروں پر زور دیا کہ وہ عطیات کو پوشیدہ رکھنے کے بجائے سامنے لائیں، کیونکہ ان کا ظاہر کرنا دین اور دنیا دونوں کے لیے بہتر ہے۔ ان کے بقول، عطیات دینے والی کمپنیاں اور کاروباری شخصیات معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور سوشل فنانسنگ فریم ورک سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔