اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔
وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔
آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے مستحق ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
ان کاکہنا تھاکہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے، جو ہماری معیشت کے لئے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا،آج کی یہ رپورٹ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے اور ہماری ترقی کے سفر کی مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :