پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار
وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہوا، ہم ملیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں کیوں کہ ملائیشیا کے ایکسپورٹس اور جی ڈی پی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان ملائیشیا کے تجربے سے سیکھنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہیں۔
انہوں نے ملائیشیا میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہین جو یہاں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان سے 200 ملین ڈالرز گوشت درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے، ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ گوشت کی قیمت اور معیار کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے، مستقبل میں اس میں اضافہ بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ملائیشیا آمد پر بے حد خوش ہوں، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف
شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم محمد انور ابراہیم ک کتاب ‘اسکرپٹ’ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کتاب کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے، انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کی شاعری بھی پڑھ کر سنائی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا چاہیے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو کے آخر میں ملائیشیا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انور ابراہیم برآمدات شہباز شریف ملائیشیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انور ابراہیم برا مدات شہباز شریف ملائیشیا وزیراعظم شہباز شریف انور ابراہیم ملائیشیا کے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج باغ (آزاد کشمیر) کا دورہ کریں گے
باغ (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف آج 20 نومبر کو ضلع باغ کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ "دانش سکول کا سنگِ بنیاد" رکھنے کی متوقع تقریب میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے جاری منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔