وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے‘ شاہی پروٹوکول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-27
کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے جہاں پاکستانی سربراہ کو شاہی پروٹوکول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا 5 سے 7 اکتوبر تک دورہ کریں گے، وہ اسلام آباد سے وفد کے ہمراہ روانہ ہوئے اور کوالالمپور پہنچے۔ کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و مواصلات فہمی فادضل ، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔ وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ان کی رہائش پر لایا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد پر ملائیشیاکے وزیراعظم انور ابراہیم نے مہمان ہم منصب کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ملائیشین ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیا آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے ، پر تپاک استقبال پر ملائیشیا کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس دورے سے پاکستان -ملائیشیادو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملائیشیا کے پر ملائیشیا شہباز شریف کے وزیر
پڑھیں:
برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی مضبوط بنیاد ہیں، یہ بات انہوں نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔
شہباز شریف نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسا ملک بنانا تھا جہاں برداشت اور رواداری قائم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟
وزیراعظم نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے اور قائداعظم نے 11 اگست کی اپنی تقریر میں واضح کیا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا وژن ایسا پاکستان تھا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برداشت رواداری شہباز شریف عالمی دن