مریم نواز کا چکوال میں سڑکوں و پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اوورسیز پاکستانیوں کی درخواست پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چکوال میں سڑکوں اور پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و مرمت کا حکم دے دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ نے تکیہ شاہ مراد، جنڈیال فیض اللّٰہ اور شاہ پور سیداں روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ سڑک سیلاب سے قبل محض ایک گزر گاہ کی حیثیت رکھتی تھی، تاہم حالیہ سیلابی ریلے کے باعث تکیہ شاہ مراد روڈ کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا تھا۔
سی اینڈ ڈبلیو حکام نے وزیرِاعلیٰ کی ہدایت پر فوری طور پر سڑک کی عارضی بحالی مکمل کر کے آمد و رفت بحال کر دی، محکمے نے سیلابی ریلوں سے مستقبل میں سڑک کو نقصان سے بچانے کے لیے متبادل حفاظتی پلان بھی پیش کر دیا۔
حکام کے مطابق تکیہ شاہ مراد روڈ پر پانی کے گزرنے کے لیے آبی گزر گاہ (واٹر کراسنگ پوائنٹ) تعمیر کی جا رہی ہے، تاکہ آئندہ کسی بھی سیلابی ریلے کی صورت میں سڑک متاثر نہ ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں سڑک
پڑھیں:
مریم نواز کے بیان سے بلوچستان کے عوام کی دل آزارہ ہوئی ہے، صوبائی وزیر صادق عمرانی
اپنے بیان میں صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ مریم نواز کے طرز سوچ پر اگر دیگر صوبوں نے اپنے اپنے وسائل پر اپنی مرضی کی بات شروع کی تو اسکا نقصان بڑے صوبوں کو ہوگا۔ ایسے بیان کی توقع ہندوستان سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر آبپاشی و پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیان سے بلوچستان اور سندھ کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اگر دیگر صوبوں نے اپنے اپنے وسائل پر اپنی مرضی کی بات شروع کی تو اس کا نقصان بڑے صوبوں کو ہوگا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان "میرا پانی میری مرضی" پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے جذباتی بیان سے نہ صرف ملکی وحدت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، بلکہ صوبوں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی کو بھی خطرات لاحق ہونگے۔ صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی وحدت وسائل پر صوبوں کا اختیار اور ملکی اکائیوں کے درمیان برابری کے اصول کی حمایت کی ہے، لہذا ان حالات میں مریم نواز کے بیان سے سندھ اور بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر صادق عمرانی نے مزید کہا کہ دریا سندھ جس کا نام ہی سندھ کے پانی کے ساتھ منسوب ہے، یہ دریا صوبہ سندھ ہی کا ہے۔ لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب کو زمینی حقائق کے برخلاف اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے طرز سوچ پر اگر دیگر صوبوں نے اپنے اپنے وسائل پر اپنی مرضی کی بات شروع کی تو اس کا نقصان بڑے صوبوں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل کی امید ہم ہندوستان سے رکھ سکتے ہیں جو شروع دن سے ہی پاکستان کا دشمن ہے اور دریاؤں کے پانی کے حوالے سے بھارت کے حکمرانوں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ پانی کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے سندھ اور بلوچستان میں بے چینی اور بداعتمادی کی لہر دوڑ اٹھی ہے جو کسی بھی طرح ملکی وحدت کیلئے صحیح نہیں ہے۔