ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔
نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو کیا کریں گی؟ مومنہ اقبال نےبتا دیا
طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو۔
طلباء نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے گفتگو
ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، طالبات نے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔