data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور: وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف کو شاہی پروٹوکول میں ان کی قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔ جہاں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان ملائشین ہم منصب کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراطلاعات، پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملے نے خیر مقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل ہیں۔

شاہی پروٹوکول میں قیام گاہ پہنچنے پر ملائیشین ہم منصب نے شہباز شریف کو ملائیشیا میں خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ملائیشیا آکر بے حد خوشی ہوئی،دورے سے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

دونوں وزراء اعظم کی ون آن ون اور پھر وفود کی سطح ملاقات ہو گی۔ تجارت، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے سے متعلق بات کی جائے گی۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کواجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ بھی کیا۔

وطن واپس پہنچنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ایئر بیس پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوئے، وزیراعظم نے لندن میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، وزیراعظم شہباز شریف تین دن لندن میں موجود رہے، وزیراعظم نے اوورسیز کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کے کوالالمپور پہنچنے پر ملائیشیا کے وزیر اعظم گرمجوشی سے استقبال کررہے ہیں
  • وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے‘ شاہی پروٹوکول دیا گیا
  • ملائیشیا آمد پر بے حد خوش، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف
  • کوالالمپور پہنچنےپر وزیر اعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے’’ایکس‘‘ پر تصاویر شیئر کر دیں
  • شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
  • وزیراعظم  شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا پہنچ گئے، کوالالمپور کی شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار
  • وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے