وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کے بعد وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کی رہائش پر لایا گیا۔
رہائش پر آمد کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ملائیشیا آمد پر خوش آمدید کہا۔
یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، تعلیم، توانائی اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا نیا باب ثابت ہوگا۔
’’ ریاست صرف فلسطین اور قیادت صرف حماس ہے ٗ‘‘کراچی میں غزہ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان و دیگر رہنماؤں کاخطاب ،فضاء’’لبیک یا غزہ ‘‘کے نعروں سے گونجتی رہی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملائیشیا کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہونگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 5 اکتوبر کو ملائشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کا یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔شہباز شریف کے دورے کے دوران دونوں رہنما کئی موجودہ اور نئے شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقاریب میں بھی شریک ہوں گے۔