پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا کر دراصل وزیراعظم کو ہدف بنارہی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا کر دراصل وزیراعظم کو ہدف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائے، مگر یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کی وفاق سے کوئی لڑائی ہے تو پیپلزپارٹی کو بیچ میں نہ گھسیٹا جائے، ہم وفاقی حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے
سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عالمی سیاست میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جب وہ سندھ یا بلوچستان آتے ہیں تو انہیں بھرپور پروٹوکول دیا جاتا ہے، لیکن پنجاب میں ان کے استقبال کے لیے نہ وزیراعلیٰ جاتے ہیں اور نہ ہی انتظامیہ ایئرپورٹ پر موجود ہوتی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سندھ حکومت نے ہمدردی کا اظہار کیا اور وفاق سے درخواست کی کہ بیرونی اداروں سے مدد کی اپیل کی جائے۔ لیکن آج بھی جنوبی پنجاب کے لوگ امداد کے منتظر ہیں، ان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور فوری راشن یا امداد نہ ملنے سے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات اور بحرانوں پر سیاست کرنا گری ہوئی حرکت ہے، وزیر اطلاعات شرجیل میمن
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مشکل وقت میں سیاست نہیں کرتی، جبکہ پنجاب حکومت ٹک ٹاک اور تشہیر پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکسوں اور آٹے کی تھیلیوں پر تصاویر لگانے والے اصل میں عوام کے مسائل سے نظریں چرا رہے ہیں۔
سینیئر وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین جتنی بھی نفرت انگیز مہم چلائیں، ہم سب ایک تھے، ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکی دی گئی کہ انگلی توڑ دیں گے، مگر ہم نے آمرانہ ادوار کا مقابلہ کیا، ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے پورا پاکستان صرف لاہور کو سمجھا ہوا ہے، شرجیل میمن
انہوں نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکرپٹ رائٹر نے پہلے بھی غلط راستہ دکھایا اور اب بھی انہیں گمراہ کررہا ہے۔
شرجیل میمن نے پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس سے بھی گریزاں ہے، حالانکہ عوامی نمائندوں کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب پیپلز پارٹی سندھ سیلاب شرجیل میمن مریم نواز مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سیلاب شرجیل میمن مریم نواز مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت پنجاب حکومت شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے ہیں اور
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔