وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے: طالبہ ماہ نور چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اے لیول میں 24 اے گریڈز کے ساتھ کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی طالبہ ماہ نور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ماہ نور نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ان سے برطانیہ میں ان سے ملاقات کر کے کامیابی پر مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، وزیرِ اعظم نے کامیابی پر مبارک باد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ماہ نور چیمہ کی والدہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے جرمن زبان سیکھنے سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں، ماہ نور اور وزیرِ اعظم کی جرمن زبان سے دلچسپی مشترک نکلی۔
طالبہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ماہ نور کی کامیابی کو سراہا اور دعائیں دیں۔
خیال رہے کہ ماہ نور نے اے لیول میں 24 اے گریڈز کے ساتھ کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے ملاقات نے کہا کہ ماہ نور
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
فوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلیانہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور آنے والے یاتریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکمتِ عملی بنائیں گے۔
جسدیپ سنگھ نے میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔