ایس اے سی ایف کنزا انڈر19گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستانی اسکول کی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن زیراہتمام کنزا مشروبات بنانے والوں معاون اسپانسرشاداب ہوٹل اور تکہ بائٹ کے تعاون سے پہلا سعودی عربین کرکٹ فیدریشن (ایس اے سی ایف) کنرا انڈر19 گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل گرلزاسکول العزیزیہ کی ٹیم نے یسرا کی شاندارپرمارمنس کی بدولت انڈین انترنیشنل گرلزاسکول کو 31رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز اسکور کیا۔ یسرا نے 3 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 23، تحریم، 11 اور عریبہ نے 12 رنز بنائے۔ توبہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انڈین انٹرنیشنل گرلزاسکول مقررہ 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر47 بناسکی۔ عاشیکا نے 16 رنز بنائے۔ رومیسہ، انابیہ اور زروا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یسرا کو پلیئرآف دی میچ قرار دیاگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔