فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت ہوگی یا نہیں؟ لیونل میسی نے خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔ 38 سالہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ آیا وہ اپنی جسمانی فٹنس اور کارکردگی کے لحاظ سے اگلے ورلڈ کپ میں شرکت کے قابل ہوں گے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا معاملہ، لیونل میسی کی جانب سے بڑی خبر آگئی
حال ہی میں وینزویلا کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کرنے کے بعد لیونل میسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر میچ کے بعد اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، موجودہ سیزن مکمل کریں گے، پھر پری سیزن کھیلیں گے، اور 6 ماہ بعد اپنی جسمانی حالت دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ وہ شرکت کریں گے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا
لیونل میسی نے اعتراف کیا کہ عمر ایک فطری رکاوٹ ہے اور 2026 میں ان کی عمر 39 سال ہو گی، جو کسی بھی کھلاڑی کے لیے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک چیلنج ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ابھی اس قابل محسوس کرتے ہیں کہ وہ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کرسکیں، لیکن حتمی فیصلہ وقت پر چھوڑا ہے۔
بیونس آئرس کے مشہور مونومینٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میسی کی کارکردگی پر مداحوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اسٹیڈیم خوشیوں، نعروں اور آخر میں شاندار آتش بازی سے گونج اُٹھا۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟
میسی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا کہ وہ اپنے ملک کے لوگوں کے سامنے اسی انداز میں اپنا الوداعی میچ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ بارسلونا میں انہیں برسوں تک محبت ملی، لیکن ان کی خواہش تھی کہ انہیں اپنے ملک میں بھی اسی انداز میں پذیرائی حاصل ہو۔
لیونل میسی نے اپنی قومی ٹیم کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ برسوں تک تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان لمحات کو یاد رکھیں گے جو انہوں نے ایک ساتھ گزارے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ جیتنے میں وقت لگا، لیکن آخرکار وہ خواب پورا ہوا جس کی تمنا ان کے ساتھ کئی کھلاڑی کرتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ارجنتائن فٹبال فیفا ورلڈ کپ لیونل میسی وینزویلا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارجنتائن فٹبال فیفا ورلڈ کپ لیونل میسی وینزویلا لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2026 انہوں نے میں شرکت نے کہا یہ بھی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔