بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی،عبدالقادرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے تین گنا ہے،کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے سونا ایسی چیز ہے جو فوری فروخت ہو سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
عبدالقادر گیلانی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اوورسیز پاکستانیوں کا جو ملک ہے میں تو آپ سب کو کہوں گا کہ آپ میرے ساتھ واپس چلیں،ہمارے جو میزبان ہیں ان کی بھی گھڑی چھن گئی، میری بھی چھن گئی،
رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ جان ہے تو جہان ہے،یہ چیزیں تو آنے جانے والی ہوتی ہیں،جو چیز آپ کے نصیب میں نہیں ہے وہ کوئی آپ کو دے نہیں سکتا اور جو چیز آپ کے نصیب میں ہے تو ساری دنیا بھی آپ کی مخالف ہو جائے وہ لے نہیں سکتا۔
یوسف رضا گیلانی جن کی تنخواہ حال ہی میں بڑھا کر دو ملین کی اور جنوری سے ادا کر دی اس کے غریب بیٹے ممبر اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی 56ہزار یورو کی گھڑی جو پاکستانی تقریباً دو کروڑ بنتے بارسلونا سپین میں کوئی لوٹ کر بھاگ گیا ہے آپ زرا اسلامی ٹچ چیک کیججے کہ یہ گھڑی بھی شرعی مجبوری… pic.
الجریزہ کےصحافی انس الشریف 4 ساتھیوں سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں شہید
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف؛ مودی ٹرمپ سے ملنے نہیں گئے، بلومبرگ
معروف امریکی جریدے بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے کے پیش نظر امریکی صدر کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
جریدے بلوم برگ کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو عشائیے پر مدعو کیا تھا تاہم مودی نے معذرت کرلی۔
رپورٹ کے مطابق مودی کو اندیشہ تھا کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ان کی ملاقات کرا سکتے ہیں جس سے وہ گریز کر رہے تھے۔
بلومبرگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی روز مودی اور امریکی صدر کے درمیان 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا۔
اسی تناؤ بھرے پس منظر کے بعد بھارت اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری آنے لگی۔ اس کا اثر اُس وقت واضح نظر آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو "مردہ" قرار دے دیا۔
بعد ازاں، اسی گفتگو کے بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو 50 فیصد تک بڑھا دیا۔ جس کا اطلاق 17 اگست ہوگا۔