اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں کی جا سکی، جس پر پارٹی میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ وہ آج ایک بار پھر عدالت سے کیس مقرر کرنے کی اپیل کرے گی۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی کے کیسز سنے جائیں۔ عدالتی نظام مفلوج ہو چکا ہے اور انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کیسز میں تاخیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں، اور ان کا مقصد صرف بانی کو قید رکھنا ہے۔ بانی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں اور ان کی رہائی سے حکومت کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پارٹی قیادت پر مختلف مقدمات زیرِ التواء ہیں اور عدالتوں سے فوری ریلیف کی امید کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآج سے 31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان آج سے 31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف سینیٹر ایمل ولی نے جرگے کے حکم پر چیئرمین پی ٹی اے کی معذرت قبول کرلی اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی چھ ہفتوں میں تقرری کا حکم بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

 پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
  • ای چالان سسٹم کیخلاف ایڈووکیٹ راشد رضوی کی سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • اسلام آباد ،جماعت اسلامی کا ترامڑی چوک پر اسپتال کی عدم تعمیر پر احتجاج
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ