اسلام آباد؛ دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی 3کلو کیٹامین، 660 گرام آئس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے تین کلو گرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر تین کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔