حج اگلے کتنے سال تک گرمیوں میں نہیں آئے گا؟ نیا کیلنڈر جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

لاکھوں مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حج کا مقدس سفر اگلے پچیس سال تک شدید گرمیوں میں نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سال حج کا آخری سال ہے جب یہ فریضہ موسم گرما کے سخت درجہ حرارت میں ادا کیا گیا ہے۔ 2026 سے حج معتدل موسموں میں شروع ہو جائے گا اور اگلے پچیس سال تک حجاج کو گرمی کی شدت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

نیشنل سینٹر فار میٹیورولوجی کے مطابق، قمری کیلنڈر کے باعث حج کی تاریخ ہر سال تقریباً 11 دن پہلے آتی ہے، جس کی وجہ سے آئندہ سالوں میں یہ بہار، سردی اور خزاں جیسے موسموں میں ادا ہوگا۔

سن 2026 سے لے کر سن 2050 تک، حج موسم بہار، سرما اور خزاں میں ادا کیا جائے گا، جس سے زائرین کو نسبتاً خوشگوار اور ٹھنڈے موسم میں عبادات کی سہولت میسر آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، قمری کیلنڈر کا شمسی سال سے گیارہ دن چھوٹا ہونا اس تبدیلی کی بنیادی وجہ ہے، جس کے باعث ہر سال حج کی تاریخ آگے آتی ہے۔

یو اے ای کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے ایک 25 سالہ حج کیلنڈر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے کئی برسوں تک حج کن مہینوں اور موسموں میں ادا کیا جائے گا۔ اس کیلنڈر کے مطابق:

2026 تا 2033: موسم بہار (مئی تا مارچ)

2034 تا 2041: موسم سرما (فروری، جنوری، پھر دسمبر)

2042 تا 2049: موسم خزاں (نومبر تا ستمبر)

2050: حج دوبارہ موسم گرما (اگست) میں لوٹے گا

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی نہ صرف بزرگ اور کمزور صحت والے افراد کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگی، بلکہ حج انتظامیہ کے لیے بھی ہجوم، سیکیورٹی، اور دیگر لاجسٹک امور کو بہتر طور پر سنبھالنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ معتدل موسم میں عبادات کا ماحول نسبتاً پرسکون اور روحانی تجربے کو مزید پُراثر بنانے والا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاس اینجلس میں ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری لاس اینجلس میں ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینٹر شمیم آفریدی امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سال تک

پڑھیں:

کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-4

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی اگلے قرض پروگرام کیلئے نئی شرائط، حکومت بجٹ سرپلس اورٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود