اس عید پر 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، ٹینریز ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کیے گئے، اس عید پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان کیے گئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔
گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے، کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بکرے کی قیمت میں 10,000 سے 50,000 روپے تک اضافہ ہوا۔ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔
2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔
Post Views: 3