سکھر،آفرلیٹرجاری نہ کرنے کیخلاف امیدواروں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں آئی بی اے پی ایس ٹی جے ای ایس ٹی میرٹ ٹیسٹ پاس 40+ ویٹنگ امیدواروں کی جانب سے میں احتجاجی مظاہرے، سکھر میں بھی پریس کلب کے سامنے ویٹنگ کانڈیڈیٹس کی جانب سے سکھر پریس کلب پر تین روزی احتجاج کیمپ لگایا گیا، ان احتجاج کرنے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہم نے میرٹ پاس کیا ہے آفر آرڈرز ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ چار سالوں سے ہمیں ویٹنگ لسٹ میں بیٹھا کر 4 سال ضائع کر دیے گئے ،جس کے باعث ہم اووریج ہوگئے ہیں ، 4 سالوں سے ہمیں کوئی ایس این ای نہیں دی گئی ، ہمارا معاشی اور میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہزاروں موجودہ سیٹوں کو چھپایا جارہا ہے جبکہ سندھ بھر میں بچوں کی مزید انرولمنٹ بڑھنے کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ کی کمی کا فقدان ہے سیکڑوں اسکولز اب بھی بند ہیں ، 90 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کے بجائے سب سے پہلے 13000 ویٹنگ کینڈیڈیٹس کو انصاف فراہم کیا جائے آفر آرڈرز جاری کیئے جائیں، اپنے من پسندیدہ علاقوں میں 33 مارکس فیل اور نااہل 20?246 امیدواروں کو آفر آرڈرز جاری کیئے گئے جب کہ +40 سے 50+ سے زائد مارکس والے ویٹنگ میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں آفر آرڈرز جاری کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
(26 نومبر احتجاج کیس)تحریک انصاف کارکنوں کیخلاف عدالتی فیصلوں کا سیلاب
عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو6،6 ماہ قید کی سزائیں سنادیں، ایک ملزم کو بری کر دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سماعت ، بغیر اجازت احتجاج کے 3 مقدمات کے فیصلے آگئے
اسلام آباد میں بغیر اجازت احتجاج کے 3 مقدمات کے فیصلے آگئے، 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں 2 عدالتوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزائیں سنا دی۔ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان تحریک انصاف کے کارکنوں کو 6،6 ماہ قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں، عدالت نے 3 مقدمات تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ ترنول میں ایک کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزا سنائی جبکہ ایک کارکن کو بری کردیا۔فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔