آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ان دنوں کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں اور ایشیز سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلیے پرامید ہیں۔

مگر دوسری جانب وہ پہلے ٹیسٹ تک خود کو فٹ ثابت کرنے کے حوالے سے غیر یقینی کا بھی شکار ہیں۔

وہ جولائی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور گزرتا ہوا وقت ان کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے۔

کمنز کے اسکین ٹیسٹ میں ان کے بون اسٹریس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں رننگ اور بولنگ دونوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیٹ کمنز اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں پرتھ میں انگلینڈ کے خلاف 21 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔

انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ وہ اس میچ سے چھ ہفتے قبل بولنگ پریکٹس شروع کردیں گے۔

A blueprint for Pat Cummins ahead of The Ashes ????

More from #WTC25 ???? https://t.

co/tUijxIzNV1 pic.twitter.com/e4wqyiEVCF

— ICC (@ICC) September 11, 2025

ایک تقریب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ وقت باقی ہے، اس لیے میں فی الحال دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر کارفرما ہوں۔ اگلے چند ہفتے تو مجھے مکمل آرام کرنا ہے، نہ تو رننگ کرنا ہے اور نہ ہی بولنگ کرسکتا ہوں۔

اگر پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ نہیں ہوئے تو پھر ٹیم میں ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ کو مل سکتی ہے جبکہ بولنگ اٹیک میں تجربہ کار مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لائن کی شمولیت یقینی ہے۔

پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے پاس فاسٹ بولنگ ڈپارٹمنٹ میں خاطر خواہ آپشنز موجود ہیں، ہم اس معاملے میں کافی بہتر پوزیشن میں ہے، کئی پیسرز موقع کے منتظر ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیٹ کمنز کا شکار

پڑھیں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر کیا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔عثمان طارق ڈیبیو کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے عثمان طارق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
  • قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی