وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں آبی وسائل ڈویژن کے لیے کل 133ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ اعلان انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران کیا۔
وزیرخزانہ نے بتایاکہ پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرررہاہے ، بھارت کے ناپاک عزائم کابھرپور توڑ کیاجائے گالیکن ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم اپنے پانی کے ذخائر میں بھی جنگی بنیادوںپر اضافہ کریں اور حکومت بھی اپنے محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی ۔
انہوں نے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ 34ارب روپے جاری آبی منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے لیے 102ارب روپے رکھے گئے جن میں سے 95ارب روپے 15اہم منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو پانی ذخیرہ کرنے ، سیلاب سے تحفظ ، انڈس بیسن پر ٹیلی میٹری سسٹم اور پانی کے تحفظ سے متعلق ہیں۔
انہوں نے مزید بتایاکہ دیامیر بھاشاڈیم کے لیے 32.

7ارب رپوے ، مہمند ڈیم کے لیے 35.7 ارب روپے ، کراچی بلک واٹرسپلائی منصوبے کے لیے 3.2ارب روپے، کلری باغار فیڈر کینال کی لائننگ کے لیے 10ارب روپے ، پٹ فیڈر کینال کے لیے 1.8ارب روپے اور کچھی کینال فلڈ ڈیمج پراجیکٹ کے لیے 69ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، آواران ، پنجگور، گروپ اور گیشور ڈیمز کے لیے 5ارب روپے کی تجویز ہے ۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مختص کی کے لیے

پڑھیں:

گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ

تصاویر:سوشل میڈیا

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔

معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • حیران کن پیش رفت،امریکا نے بھارت سے10سالہ دفاعی معاہدہ کرلیا
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو