سکھر،عیدالاضحی پر بلدیہ اعلیٰ کی کارکردگی پر ایک بار پھرعوامی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے ایام کے دوران بلدیہ اعلیٰ سکھر کی کارکردگی ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ حسب سابق عیدالاضحیٰ پر بھی نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے ،جناح میونسپل اسٹیڈیم، جہاں نماز عید کا ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے، اس کے اطراف میں بارش یا صفائی کے پانی کے باعث جمع شدہ گندہ پانی شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بنا رہا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کے علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے نہ تو نکاسی آب کا اھتمام کیا گیا اور نہ ہی پیشگی صفائی کا مؤثر بندوبست کیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو نماز عید کے دوران کیچڑ اور بدبو کا سامنا کرنا پڑا۔سماجی و شہری حلقوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال عید کے مواقع پر ایسے مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار ہے، ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، کچے کے علاقے کچھ عرصے پہلے تک بحران سے دوچار تھے، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 132ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا آج 300 سے زائد خواتین اپنی ٹریننگ مکمل کررہی ہیں، مجھے خواتین کی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی کہ ایک تازہ دم دستہ عوام کی خدمت کےلیے تیار ہے، شہریوں کو پر امن زندگی دینے کی ذمے داری اب آپ پر عائد ہوتی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار ہے، ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، کچے کے علاقے کچھ عرصے پہلے تک بحران سے دوچار تھے، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے، مستقبل میں بھی پولیس کے تمام مسائل کو بہتر اور ترجیحی انداز میں حل کیا جائے گا، پاس آؤٹ ہونے والے جوان فیلڈ میں جا کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ہی اپنے امیج (تاثر) کو بہتر بنا سکتی ہے، عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔