data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) پاکستان میں ساڑھے7 لاکھ شہریوں کیلیے صرف ایک ڈاکٹردستیاب ہونے کا حیران کن انکشاف۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ جس میں آگاہ کیا گیا کہ اس وقت میں ملک میں ساڑھے7 لاکھ شہریوں کے لیے صرف ایک ڈاکٹر دستیاب ہے بلکہ صحت کے اخراجات جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔
سروے رپورٹ 2024 ءاور 25ءمیں انکشاف ہوا ہے کہ جاری مالی سال میں صحت کا مجموعی بجٹ 925 ارب روپے رہا جبکہ ایک سال میں ڈاکٹروں کی تعداد میں20 ہزار سے زائد اضافہ ہوا اور ملک بھر میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار ہو گئی ہے۔
سروے کے مطابق ملک میں ڈینٹسٹ ڈاکٹرز کی تعداد 39 ہزار سے متجاوز ہے جبکہ نرسز کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار، دائیوں کی تعداد 46 ہزار 801 اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 29 ہزار ہے۔
اسی طرح ملک میں اسپتالوں کی تعداد 1696 اور بنیادی ہیلتھ یونٹس 5434 ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ 1 ہزار شیر خوار بچوں میں سالانہ 50 فوت ہو جاتے ہیں۔
جبکہ ملک میں اوسطاً عمر کا اندازہ 65 سال سے متجاوز ہے جبکہ اوسطاً عمر 67 سال 6 ماہ تک پہنچ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی تعداد ملک میں

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  3 لاکھ 57 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 155روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 344 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • میلبورن میں 10 ملین ڈالر کی چوری، بھارتی شہریوں سمیت 19 افراد گرفتار
  • برطانیہ میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک، 3 ہزار 700 افراد متاثر
  • سوات میں سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔
  • ملک کے دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، انتظامیہ ہائی الرٹ
  • سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
  • چیف جسٹس کی پنشن و مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش 
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
  • چیف جسٹس کی پنشن و مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش
  • حماس کا آج یوم غضب منانے کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال