یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں: شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں نہ صرف کسان دشمن ہیں بلکہ عوام کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سالوں میں تقریباً تین کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے، اور حکومت کی جانب سے دکھائی جانے والی معاشی گروتھ بھی “فارم 47” جیسی ہے—جعلی اور گمراہ کن۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جن معاشی ماہرین کو نیدرلینڈز سے لایا گیا تھا وہ معیشت بہتر کرنے نہیں بلکہ چولہے بجھانے آئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے دور کی 6.
انہوں نے مزید کہا کہ عوام شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ زراعت میں 13.5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق، حکومت کی معاشی رپورٹنگ تضادات کا شکار ہے، جس کی کوئی منطق سمجھ نہیں آتی۔
پی ٹی آئی رہنما مبین عارف جٹ نے بھی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اقتصادی سروے میں مویشیوں کی گروتھ دکھا کر زراعت کے شعبے کو مثبت ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی میں جا چکی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کنسٹرکشن کی گروتھ کیسے بڑھ رہی ہے جبکہ سریا، سیمنٹ اور بجری کی فروخت میں نمایاں کمی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی رپورٹوں میں خود تسلیم کر رہی ہے کہ صنعت اور زراعت دونوں شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، تو پھر ترقی کس چیز میں ہو رہی ہے؟
مبین جٹ نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے بجلی چوری پر قابو پانے کا دعویٰ تو کیا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ بجلی کی مجموعی کھپت کتنی ہے؟
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد
ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔
ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔
حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وقاص علی نے رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ایف آئی اے کی جانب سے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی اسمگلر گرفتار جعلی رجسٹریشن فٹ بال ٹیم وی نیوز