رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، ایک دن کی کتنی تنخواہ اور مراعات لیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ریاض:
دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر "2027" درج ہے۔
النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور رونالڈو 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔
رونالڈو نے 2022 میں النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب تک 105 میچز میں 93 گول اسکور کر چکے ہیں۔ النصر سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ سمیت یورپ کے بڑے کلبز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر اب تک اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 938 گول کر چکے ہیں اور ایک ہزار گولز کی جانب گامزن ہیں۔ ان کی قیادت میں پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ اور یورو چیمپئن شپ جیسے بڑے اعزازات بھی جیتے ہیں۔
برطانوی اسپورٹس ویب سائٹ ٹاک اسپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 178 ملین پاؤنڈز یعنی تقریباً 66 ارب پاکستانی روپے دیے جائیں گے، اس حساب سے رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 18 کروڑ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو کو اس معاہدے میں بے شمار مالی مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ انہیں پہلے سال میں 24.
اگر النصر کلب سعودی پرو لیگ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو رونالڈو کو 8 ملین پاؤنڈز یعنی تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے کا بونس دیا جائے گا جبکہ ایشیائی چیمپئنز لیگ جیتنے پر مزید 6.5 ملین پاؤنڈز تقریباً 23 کروڑ پاکستانی روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔
اگر رونالڈو گولڈن بوٹ یعنی سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرتے ہیں تو انہیں 4 ملین پاؤنڈز یعنی تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے کا انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ ہر گول پر انہیں 80 ہزار پاؤنڈز دیے جائیں گے اور یہ رقم دوسرے سال 20 فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائے گی جبکہ ہر اسسٹ پر بھی 40 ہزار پاؤنڈز دیے جائیں گے جس میں دوسرے سال اضافہ ہوگا۔
اس معاہدے میں رونالڈو کو کلب کی 15 فیصد ملکیت بھی دی گئی ہے جس کی تخمینی مالیت 33 ملین پاؤنڈز یعنی تقریباً 116 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب بتائی گئی ہے۔ مزید برآں انہیں 60 ملین یورو تقریباً 180 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی اسپانسرشپ ڈیلز کی ضمانت بھی دی گئی ہے جبکہ ان کے نجی طیارے کے سالانہ 4 ملین یورو تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے کے اخراجات بھی کلب برداشت کرے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کروڑ پاکستانی روپے دیے جائیں گے ملین پاؤنڈز رونالڈو نے رونالڈو کو گئی ہے
پڑھیں:
امریکا میں اسکول ٹیچر بچے کی فائرنگ سے زخمی، عدالت کا 1 کروڑ ہرجانے کا حکم
امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالرز (ایک کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے 2023 میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
28 سالہ ایبی کو جنوری 2023 میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی پہلی جماعت کے کلاس روم میں پڑھنے کی میز پر بیٹھی تھیں۔ گولی لگنے کے بعد تقریباً دو ہفتے ہسپتال میں گزارے جہاں انہیں چھ سرجریوں کی ضرورت پڑی اور ابھی تک ان کا بایاں ہاتھ مکمل فعال نہیں ہے۔
چھ سالہ بچے کی طرف سے چلائی گئی گولی ٹیچر کے سینے میں رہ گئی تھی۔