فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ ”فتنۃ الخوارج“ کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ شہید کو ملک و ملت کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے آبائی علاقے چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میجر سید معیز عباس نے دشمن کی شدید مزاحمت کے باوجود بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کرکے بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایات کو زندہ رکھا۔ پوری قوم غم اور فخر کے جذبات کے ساتھ متحد ہے اور وطن کے دفاع کے لیے اُن کی حتمی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم اپنے شہداء کے ہمیشہ کے لیے مقروض ہیں۔ ہمارے شہداء کا لہو ہی ہماری قوم کی طاقت کی بنیاد ہے۔‘
شہید میجر معیز عباس نے اپنی جان قربان کر کے اس عزم کو زندہ رکھا کہ پاکستان کے دشمن چاہے اندرونی ہوں یا بیرونی، ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہماری افواج ہر دم تیار ہیں۔
پاک فوج اور پوری قوم اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے ملک کی سلامتی پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ شہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیل-حماس جنگ بندی چند دنوں میں متوقع: ٹرمپ کے ثالث کا دعویٰ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ بندی چند دنوں میں متوقع: ٹرمپ کے ثالث کا دعویٰ جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پر مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی سعودی ولی عہد کی حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر شہبازشریف کا وفد کو خراج تحسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔