عالمی اتھلیٹکس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عالمی درجہ بندی کے مقابلوں، جیسے کہ عالمی چیمپیئن شپ، میں خواتین کے درجے میں حصہ لینے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو ایک بار لازمی جینیاتی جانچ سے گزرنا ہوگ, اس اقدام کا مقصد خواتین کے کھیل کی ساکھ اور برابری کے اصول کو تحفظ دینا ہے۔

یہ جانچ ’ایس آر وائے‘ جین کی موجودگی معلوم کرنے کے لیے کی جائے گی، جو حیاتیاتی صنف کے تعین میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ جانچ صرف ایک بار زندگی میں کی جائے گی اور یہ گال کے اندرونی نمونے یا خون کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادھار کے جوتے پہن کر میراتھن کے عالمی ریکارڈقائم کرنے والا کار حادثے میں ہلاک

نئے قواعد یکم ستمبر سے نافذ ہوں گے، جو ٹوکیو میں 13 سے 21 ستمبر تک ہونے والی عالمی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ سے قبل مؤثر ہو جائیں گے۔ اس جانچ کے عمل کی نگرانی ہر ملک کی رکن تنظیمیں کریں گی۔

عالمی اتھلیٹکس کے صدر سباسچیئن کو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ جب خواتین کھیل میں قدم رکھیں تو انہیں یقین ہو کہ کوئی حیاتیاتی رکاوٹ ان کی راہ میں حائل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم صاف الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ اعلیٰ درجے پر خواتین کے مقابلے میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو حیاتیاتی لحاظ سے خاتون ہونا چاہیے۔ ہمارے نزدیک صنفی شناخت، حیاتیاتی حقیقت پر فوقیت نہیں رکھتی۔ ہم اپنی رکن تنظیموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں جو ان قواعد پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستان نے 8 گولڈ، ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیت لیے

یہ فیصلہ ان مسلسل مباحث کے بعد سامنے آیا ہے جن میں ایسے کھلاڑی شامل رہے ہیں جو یا تو صنف کی تبدیلی سے گزرے ہیں یا جن میں قدرتی طور پر جنسی فرق موجود ہے اور ان کے جسم میں مردانہ ہارمون کی سطح بلند ہوتی ہے۔

عالمی اتھلیٹکس پہلے ہی ایسے خواجہ سرا خواتین کو، جو مردانہ بلوغت سے گزر چکی ہیں، خواتین کے درجے میں شرکت سے روک چکی ہے، جبکہ ان خواتین کھلاڑیوں کو، جن میں جنسی فرق پایا جاتا ہے، مقابلوں میں شرکت کے لیے اپنے ہارمون کی سطح کم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رواں برس کے آغاز میں ایک مشاورتی گروپ نے موجودہ قواعد کو ناکافی قرار دیا اور ابتدائی منظوری کے لیے “ایس آر وائے” جین کی جانچ کو لازم کرنے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی جیت: اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

یہ جانچ رواں سال مئی میں عالمی باکسنگ تنظیم بھی منظور کر چکی ہے، جہاں تمام کھلاڑیوں کے لیے صنفی تصدیق کی لازمی جانچ مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب، اسی ماہ یورپ کی اعلیٰ عدالت نے 2023 کے اُس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں جنوبی افریقی دو مرتبہ کی 800 میٹر اولمپک چیمپیئن کاسٹر سیمینیا کی اپیل کو مسترد کیا گیا تھا۔ سیمینیا نے ان قواعد کو چیلنج کیا تھا جن کے مطابق ان جیسے کھلاڑیوں کو طبی طور پر ہارمون کی سطح کم کرنا ضروری تھا۔

عالمی اتھلیٹکس کا مؤقف ہے کہ یہ نئے ضوابط خواتین کے کھیل میں شفافیت، انصاف اور حیاتیاتی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایتھلیٹس ایس آر وائے جینیاتی جانچ خواتین ورلڈ چیمپیئن شپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایتھلیٹس ایس ا ر وائے جینیاتی جانچ خواتین ورلڈ چیمپیئن شپ چیمپیئن شپ خواتین کے کے لیے

پڑھیں:

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی، بھارت سے ٹاکرا ہوگا

پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا

پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔

لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے، جنہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

آسٹریلوی ٹیم سعید اجمل کی ’دوسرا‘ اور ’گوگلی‘ گیندوں کو سمجھنے میں مکمل ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈنک 26 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ 9 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکے۔

پاکستان کی طرف سے بولنگ میں عماد وسیم نے 2، جبکہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز شرجیل خان اور صہیب مقصود نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور آٹھویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

یاد رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود پاکستان نے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرایا، جبکہ چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے زیر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت پاک بھارت ٹاکرا پاکستان سعید اجمل کوالیفائی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ایونٹس میں شریک تمام ایتھلیٹس کیلیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
  • یو اے ای میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مواد کے لیے ’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ لازم قرار
  •  بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا، شیری رحمن  
  • ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی، بھارت سے ٹاکرا ہوگا
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
  • عمران خان کے بیٹے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں، شاہ فرمان
  • پہلے فلسطین، پھر اسرائیل سے بات، عالمی کانفرنس میں سعودی عرب نے اپنا فیصلہ سنا دیا
  • آپریشن سندورکی ناکامی، بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا