80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :شنگھائی میونسپل گورمنٹ کے انفارمیشن آفس نے 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلی سطحی کانفرنس کی تیاریوں کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ
یہ کانفرنس 26 سے 28 جولائی تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ “ذہین دور میں دنیا کی مشترکہ ترقی ” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی ، صنعت کے رجحانات اور عالمی حکمرانی کے تازہ ترین عمل کو جامع طور پر دکھایا جائے گا ۔3,000 سے زیادہ جدید ترین مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی ، جس میں 40 سے زیادہ بڑے ماڈلز ، 50 سے زیادہ اے آئی ٹرمینل مصنوعات ، 60 سے زیادہ ذہین روبوٹس ، اور 100 سے زیادہ “ورلڈ پریمیئر” والی مصنوعات بھی شامل ہیں ۔
اس بار “چائنا پریمیئر” کی تعداد ریکارڈ سطح پر ہے ۔اب تک 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1200 سے زائد مہمانوں نے کانفرنس میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں 12 ٹورنگ ایوارڈ، نوبل انعام اور دیگر اعلیٰ انعام یافتہ، 80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز اور کئی اعلیٰ بین الاقوامی لیبارٹریوں کے نمائندے شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ اگلی خبربلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کانفرنس میں
پڑھیں:
عطاء تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے
اجلاس 10 اور 11 جولائی کو چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس، چین کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے
یہ مکالمہ صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ”سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ ۔ ثقافتی وراثت اور جدت“ کے موضوع پر ذیلی فورم سے کلیدی خطاب کریں گے
وفاقی وزیر اطلاعات کی شرکت ثقافت، میڈیا اور جدت کے شعبوں میں مختلف تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کا واضح اظہار ہے
دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمننٹ کی ڈپٹی ہیڈ مس کائو شو من کے درمیان ملاقات بھی ہوگی
مس کائو شؤ من نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ کی پارٹی سیکریٹری اور وزیر بھی ہیں۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوگی
ملاقات میں ثقافتی تبادلے و باہمی افہام و تفہیم کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کی اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت چین اور پاکستان کی قیادت اور اس کے عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاس ہے
عطاء اللہ تارڑ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے کی مشترکہ سوچ کی عکاسی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی عالمی ہم آہنگی، امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔
عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ پاکستان اس عمل میں اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اجلاس دنیا بھر کی تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے کا منفرد موقع ہے