10پاکستانی نمائش کنندگان کی انٹرسٹائل شنگھائی ایکسپومیں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان نے انٹرسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس اور یارن ایکسپو آٹم 2025 میں ماضی کی طرح بہترین روایات کے ساتھ بین الاقوامی خریداروں اور صنعت کار رہنماؤں کی توجہ حاصل کرلی۔ انٹرسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس اور یارن ایکسپو آٹم 2025 میں پاکستان سے 10 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ ان میں سے 7 نمائش کنندگان نے انٹرٹیکسٹائل اور3 نمائش کنندگان نے یارن ایکسپو میں اپنی مصنوعات پیش کیں۔ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس میں 26 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,700 ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہوئے ، جبکہ یارن ایکسپو میں 16 ممالک کے تقریباً 580 نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ اس ایڈیشن میں ملکی صنعت کو نمائش کنندگان اور وزیٹرز کی بین الاقوامی شمولیت سے نمایاں فائدہ حاصل ہوا۔اس حوالے سے ڈپٹی منیجرمارکیٹنگ ، ڈائمنڈ فیبرکس لمیٹڈ محمد عبداللہ تنویر نے کہا کہ ہم نے کئی سنجیدہ بین الاقوامی خریداروں سے ملاقات کی۔ اانٹرٹیکسٹائل شنگھائی بلاشبہ ہماری عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ نمائش درست خریداروں کو متوجہ کراتی ہے اور اپنی مصنوعات پیش کرنے کا شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔ ڈائر یکٹر محمود ٹیکسٹائل ملزخواجہ محمد مظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ نمائش ہمیشہ ہمارے لیے شاندار اور قیمتی رہی ہے، اور ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم ایک دہائی سے باقاعدہ نمائش کنندہ ہیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نمائش کنندگان نے یارن ایکسپو
پڑھیں:
چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔