صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا گورنر ایرکن اور نائب گورنر چن نے استقبال کیا، گورنر ایرکن صدر زرداری کی گاڑی میں ساتھ بیٹھ کر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑنے آئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ ارومچی سے پاک چین علاقائی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے چین کے دورہ کے دوران چین کے شہر چنگدو میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی۔صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی اور گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ لی شو لی نے صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے آگاہ کیا تھا، لی شو لی نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے اور دنیا کو بارود نہیں بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
?دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی، ?مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کے فروری کے دور? چین اور حال ہی میں چائنا ڈے لی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف بھی کی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا صف علی زرداری لی شو لی
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
گلگت بلتستان کے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صدرِ مملکت کو ثقافتی ٹوپی پہنائی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے پناہ قدرتی وسائل کے باجود دور دراز کے علاقوں میں چیلنجز کا سامنا ہے,گلگت بلتستان کے عوام قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر پاک فوج کیساتھ مل کر دفاع کریں گے.
اس موقع پرصدر پاکستان آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا