روس کے تاریخی شہر نیژنی نووگورود میں 17 سے 21 ستمبر 2025 تک جاری رہنے والا عالمی یوتھ فیسٹیول دنیا بھر کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، باہمی تعاون اور عالمی ہم آہنگی کا مظہر بن گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں 120 سے زائد ممالک کے 2000 سے زیادہ نمائندے شریک ہیں، جن میں پاکستانی وفد کی نمایاں شرکت خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کو “فیوچرٹیم پاکستان” کے پلیٹ فارم سے منتخب کیا گیا، جن میں ٹیکنالوجی کے ماہرین، سماجی کارکنان، کاروباری نوجوان، طلبہ اور ڈیجیٹل کریئیٹرز شامل ہیں۔ پاکستانی وفد نے فیسٹیول کے مختلف سیشنز، ورکشاپس اور مباحثوں میں بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات، منصوبے اور تجربات دنیا بھر سے آئے ہم عمر شرکا کے ساتھ شیئر کیے۔

میڈیا اور کری ایٹو انڈسٹریز کے سیشنز میں پاکستانی بلاگرز اور ڈیجیٹل کریئیٹرز نے اپنی کامیابیوں اور تخلیقی سفر کی کہانیاں سنائیں، جب کہ کاروباری شعبے میں نوجوان اسٹارٹ اپس نے فِن ٹیک، ای-کامرس اور ماحول دوست توانائی کے منصوبے پیش کیے، جنہیں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حاصل ہوئی۔

فیسٹیول کے ثقافتی پروگرامز میں بھی پاکستانی نوجوانوں نے قومی لباس، موسیقی، ٹرک آرٹ، منی ایچر پینٹنگ اور فوک ڈانس کے ذریعے اپنی ثقافت کا رنگ بکھیر دیا۔ غیر ملکی شرکا نے پاکستانی فن و ثقافت کو خوب سراہا۔

پاکستانی وفد کے ارکان نے اس تجربے کو نایاب اور یادگار قرار دیا۔ پاکستانی طالب علم طلحہ نے کہا کہ “یہ میرا روس کا پہلا دورہ ہے اور میں روس کی خوبصورتی، ترقی اور عوام کی محبت سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ جب لوگ جانتے ہیں کہ ہم پاکستان سے ہیں تو وہ بریانی پاکستان زندہ باد کہہ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔”

فیسٹیول کے دوران پاکستانی وفد نے وسطی ایشیا، افریقہ اور یورپ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں تعلیمی تبادلوں، مشترکہ اسٹارٹ اپ منصوبوں اور کھیلوں کے ذریعے بین الاقوامی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی اس موثر شرکت سے نہ صرف ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے آیا بلکہ مستقبل میں عالمی سطح پر نئے مواقع اور شراکت داریوں کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔ وفد نے عزم ظاہر کیا کہ وہ یہاں حاصل کیے گئے تجربات کو پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور تربیت کے لیے استعمال کریں گے تاکہ پاکستان عالمی نوجوان برادری میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی نوجوانوں پاکستانی وفد نوجوانوں کی

پڑھیں:

آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ

آج 5 نومبر کی شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہوگا جو اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ نظر آئے گا۔

سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق آج شام چھ بج کر انیس منٹ پر یہ چاند اپنی روشنی کے عروج پر ہوگا اور زمین سے قریب تر پہنچ جائے گا۔ اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ جائے گا، جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جس کا اگلا نظارہ دسمبر میں کیا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق بیور سپر مون اس سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند کا نظارہ پیش کرے گا۔

پاکستان میں موسم سرما کے صاف آسمان کے باعث یہ نظارہ اور بھی واضح ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہروں سے دور، کم روشنی والے علاقوں میں یہ نظارہ سب سے بہتر ہوگا۔ سپر مون کی یہ جھلک نہ صرف فلکیاتی اعتبار سے اہم ہے بلکہ عوام کے لیے بھی ایک دلکش نظارہ پیش کرے گی۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے فوری بعد ہی اسے بہترین طریقے سے دیکھا جاسکے گا۔ یہ قدرتی مظہر نہ صرف سائنس کے شائقین بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی برابر دلچسپی کا باعث ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں 18 ارب درہم کا شاندار منصوبہ، 630 نئے پارکس اور عالمی اسپورٹس حب کی تیاری
  • عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت؛ مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہونگی
  • آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ
  • قازقستان کے چیس ماسٹر پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف
  • مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا
  • ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے: مصدق ملک
  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے