چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی ہے، عالمی سطح پر امداد کی اپیل کرنا سیلاب متاثرین کا حق تھا، ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے متاثرین کی امداد کی جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے، امید ہے کہ وزیرِ اعظم کراچی کو شہباز اسپیڈ دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنا چاہیے، سیلاب سے سب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے عوام متاثر ہوئے ہیں، سندھ کے بھی کچے کے علاقوں میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں، بی آئی ایس پی پروگرام متاثرین کو امداد دینے کا شفاف ترین پروگرام ہے۔

بلاول بھٹو کا حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کر دیا۔

بلاول کا کہنا ہے کہ کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جا رہے ہیں، سیوریج ٹریٹمنٹ کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ٹریٹمنٹ پلانٹس سے یہ پانی جلد صنعتوں کو بھیجا جائے گا، اس منصوبے سے صاف پانی شہریوں کو دیا جا سکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے، حب کینال سے شہر کی ضرورت کو بڑھایا ہے، وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ بلدیات اور میئر جلد سے جلد منصوبے کو مکمل کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدرِ پاکستان وفاق کی نمائندگی کرتے ہیں، صدر زرداری وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ چین کے دورے کیے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان بات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین نے ہم سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی اپیل کی تھی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ قابلِ تعریف ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے پر وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپورٹس کو غیر سیاسی رکھا جائے، بھارت کھیلوں میں ہمیشہ سیاست کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین امداد کی اپیل کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو