پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے ، پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کے لیئے مثبت ہے۔ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کیماڑی میں ٹی پی ون گٹر باغیچہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ بار بار کراچی کی طرف دلواتےہیں، امید ہے وزیراعظم کراچی کے منصوبوں پر ’شہباز اسپیڈ‘ سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین سیاست کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، حکومت عالمی سطح پر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حب کینال کی تعمیر سے کراچی کیلئے پانی کی سپلائی بڑھائی، کراچی کے پانی کا حل مل کر نکالنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے جنوبی پنجاب کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، تاریخی سیلاب کے اثرات عوام بھگت رہے ہیں، بدقسمتی سے وفاق نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دنیا سے اپیل نہیں کی۔ انہوں ںے کہا کہ سندھ کے کچے کے لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، کے پی گلگت بلتستان اور پنجاب سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے۔
مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری
انہوں نے کہا کہ آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیر اعظم عالمی سطح پر اپیل کریں ، بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مدد کی جائے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے