اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کے لیے کل ریاض جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرے گا، وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سینئر وزرا شامل ہیں۔

ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے نویں ایڈیشن کا موضوع ’خوشحالی کی کُنجی: ترقی کی نئی راہوں کو کھولنا‘ ہے جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شرکت کریں گے، فورم کے شرکا عالمی چیلنجز اور مواقعوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جدت، پائیداری، اقتصادی شمولیت، اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

پنجاب میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا صحت کیلئے خطرہ بن گیا

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی قیادت کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کی سائیڈ لائنز پر دیگر ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، یہ ملاقاتیں پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کے علاوہ اس بات کو بھی ظاہر کرتی ہیں کہ تھنک، ایکسچینج، اور ایکٹ ماڈل کے مطابق پائیدار ترقی میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

جدہ میں نمائش، پاکستان  سے آئے ہوئے  نامور بلڈرز کی شرکت

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھانے اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

وزیراعظم سے قطری وزیر تجارت و صنعت کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

— فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے قطری وزیر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور قطری سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔

شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے قطری قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی مسائل پر قطر کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی جانب سے تعریف کا اظہار اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ افہام و تفہیم کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی روابط بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف 27 تا 29 اکتوبر سعودی عرب کا دورہ کریں گے   
  • وزیراعظم کا تین روزہ دورہ سعودی عرب، ایف آئی آئی 9 کانفرنس میں شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف
  • عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، وزیراعظم
  • عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم سے قطری وزیر تجارت و صنعت کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق