حج 2025: حجاج کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس 15 ہزار جدید کیمروں کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مکہ: سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران لاکھوں حجاج کرام کی حفاظت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈرونز اور 15 ہزار سے زائد کیمرے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق مکہ اور اس کے گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق “ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔”
اس سال تقریباً 14 لاکھ حجاج دنیا بھر سے مکہ پہنچے ہیں، جن کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے 20 ہزار سے زائد بسیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
مکہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں متعدد اسکرینز اور نقشے موجود ہیں، جنہیں ماہر عملہ مسلسل مانیٹر کرتا ہے تاکہ ٹریفک، رش اور پیدل چلنے والوں کے درمیان تصادم سے بچا جا سکے۔
یہ جدید نظام 2015 کے خوفناک سانحے کے بعد متعارف کرایا گیا، جب رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے سے تقریباً 2,300 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی
اسپین کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسپین میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی تاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی معاونت کی جا سکے۔
بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ٹیم بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کے ثبوت جمع کرے گی۔
یہ شواہد بعد میں متعلقہ اداروں کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تعاون اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی، اسپین نے بھارتی جہاز کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا
اس سے قبل ہسپانوی پولیس متاثرین کے بیانات اور دیگر ثبوت جمع کر چکی ہے، جنہیں تفتیش کاروں نے ’بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی طرف اشارہ قرار دیا ہے۔
حکم نامے میں زور دیا گیا کہ اسپین میں ثبوت اکٹھے کرنا اہم ہے تاکہ مستقبل میں انہیں بطور ناقابلِ تردید شہادت استعمال کیا جا سکے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔
اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے