لوئر دیر میں دریائے پنچکوڑہ میں نہانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :دریائے سوات میں حادثے کے بعد لوئر دیرمیں ضلعی انتظامیہ نے دریائے پنچکوڑہ میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ضلع انتظامیہ لوئر دیر نے دریائے پنچکوڑہ میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے تاہم انتظامیہ کی پابندی کے باوجود لوگ دریا میں نہانے میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے تجاوزات کی خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
اُدھر نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے دریائے کابل کے کنارے سیاحتی مقامات پر سیروتفریح پر پابندی لگادی جبکہ دریا کنارے پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
ضلع سوات میں بھی بغیر این اوسی کہ کسی کشتی کو دریا میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دفعہ 144کے نفاذ کے بعد سیروتفریح کے لئے آنے والوں کو دریا کنارے آنے سے بھی روک دیاگیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں نہانے
پڑھیں:
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی جگہ جگہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز