خیبرپختونخوا: دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی پر عمل درآمد کاغذی کارراوئیوں تک محدود
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
خیبر پختونخوا میں دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی پر عمل درآمد کاغذی کارراوئیوں تک محدود ہے۔
سانحہ سوات کے بعد خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔
لوئر دیر میں دریائے پنج گوڑہ میں لوگوں کو دریا میں جانے سے روکنے والا کوئی نہیں۔
دوسری جانب دریا کے کنارے قائم تجاوزات پانی کے راستوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
خیبر پختون خوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کر کے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے بعض ہوٹل کو سیل کر دیا ہے جبکہ کچھ ہوٹلز کو صرف نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
نوشہرہ کے مقام پر بھی دریا میں نہانے پر روک ٹوک برائے نام دکھائی دے رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت بلوچستان نے پوست کے بیج پر پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی عائد کردی۔ پوست کے بیج کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور خریداری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری اور مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ خیال رہے حکومتی اعلامیہ میں مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔