Jang News:
2025-08-15@02:39:43 GMT
سیز فائر کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی بھارت کیجانب سے کرتارپور راہداری بند
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرتارپور راہداری بھارت کی جانب سے بند ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری مسلسل کھلی ہے۔
اس حوالے سے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری کھولے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرتارپور راہداری
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا داتا دربار توسیعی پراجیکٹ اور دودھ سبیل کا افتتاح
شاہدسپرا:نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے داتا دربار کے توسیعی پراجیکٹ اور دودھ سبیل کا افتتاح کر دیا.
ہجویر ایپ اور معارفِ تصوف سمیت دیگر تصانیف کی تقریبِ رونمائی بھی کی گئی۔